4 جنوری، 2024، 7:02 PM

امریکی بحری جہاز کی خطے سے روانگی، صہیونی حکام میں خوف کی لہر دوڑ گئی، ذرائع

امریکی بحری جہاز کی خطے سے روانگی، صہیونی حکام میں خوف کی لہر دوڑ گئی، ذرائع

غاصب صیہونی حکام نے امریکہ کے خطے سے اپنے طیارہ بردار بحری جہاز کو نکالنے کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے چینل 12 نے بتایا کہ اس رجیم کے حکام نے خطے سے اپنے طیارہ بردار بحری جہاز کو ہٹانے کے واشنگٹن کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

عبرانی چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکام نے امریکی حکومت سے بائیڈن انتظامیہ کے اس فیصلے کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے۔

صیہونی سرکاری چینل 12 نے بعض ذرائع کے حوالے سے بتایا: اسرائیل نے لبنان کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے واشنگٹن کو اپنے طیارہ بردار بحری جہاز کو خطہ چھوڑنے سے روکنے کی کوشش کی۔

News ID 1921056

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha